ابنا: جنگ آن لائن کی مطابق سی آئی اے نے فاٹا کے علاقے میں اپنا جاسوسی نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اوراب اسے ڈرون حملوں کے لیے آئی ایس آئی کی مددکی ضرورت نہیں رہی۔امریکی اخبارنے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دوسال میں سی آئی اے نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنا نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اوراس کے اپنے خفیہ ذرائع ڈرون حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی کرتے ہیں اس لیے اب آئی ایس آئی پرانحصار اوراس کی مدد کرضرورت نہیں رہی ہے۔ادھر غیرملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں امریکی حکام کاکہنا ہے کہ ورجینیامیں لیون پنیٹا اور احمد شجاع پاشا کے درمیان ہونے والے جاسوسی امور پرمذاکرات ناکام ہوگئےہیں۔سی آئی اے ڈرون حملوں پرمشاورت کرنا چاہتی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ امریکہ نے اس پراتفاق کرلیا ہے کہ پاکستان کوہرڈرون حملے کی وضاحت کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110